ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی حملہ کا ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمٰن لکھوی کو 15 سال قید کی، پاکستانی عدلیہ  کا ’فیصلہ‘

ممبئی حملہ کا ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمٰن لکھوی کو 15 سال قید کی، پاکستانی عدلیہ  کا ’فیصلہ‘

Fri, 08 Jan 2021 23:50:58    S.O. News Service

اسلام آباد 8جنوری (آئی این ایس انڈیا) پاکستانی کے انصاف کے شوالہ سے ممبئی حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ اور لشکر طیبہ کمانڈر ذکی الرحمٰن لکھوی کو 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پاکستانی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ اسے حال ہی میں پاکستان میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لکھوی کو دہشت گردوں کومالی اعانت کی فراہمی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔خفیہ ان پٹ کے بنیاد پر ہندوستان کا موقف رہا ہے کہ ذکی الرحمن لکھوی نے حافظ سعید کے ساتھ مل کر 26/11 ممبئی حملہ کی سازش کی تھی۔

اس سے قبل سی ٹی ڈی نے کہا تھا کہ ذکی الرحمن لکھوی پر دہشت گردی کے لئے مالی اعانت کے لئے جمع کی گئی رقم کا استعمال کرتے ہوئے ڈسپنسری چلانے کا الزام ہے۔ دہشت گردی کی مالی اعانت کے معاملے میں ایک عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کو 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی دہشت گرد کو گذشتہ سال جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پاکستان میں پنجاب کے علاقہ میانوالی کے محلہ میانی کے رہائشی محمد وقار اعوان کو اسلحہ کی ٹریننگ 26/11 کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی نے دی تھی۔اقوام متحدہ نے دسمبر 2008 میں لشکر طیبہ اور القاعدہ سے وابستہ ہونے اور دہشت گردی کی مالی اعانت، منصوبہ بندی، امداد فراہم کرنے یا سازش کرنے پر لکھوی کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔  


Share: